آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم ، فاٹا ، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم آج(شام/رات) بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم(شام/رات) ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہامگر قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان:ہنزہ 08، گلگت04، بونجی، استور01۔ بلوچستان:خصدار 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو44، نوکنڈی، دالبندین43، شہید بینظیرآباد اورسکھر 42 جبکہ آج لاہور ، کراچی اورپشاور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 24، کوئٹہ 21، گلگت 15، چترال 19اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔