اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شادی اور بچوں کا کوئی شوق نہیں ، رنویر سے منگنی نہیں کر رہی: دیپکا پڈوکون

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وود میں جوڑے بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ۔ کئی سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والے ایک پل میں ہی ایسے انجان بن جاتے ہیں جیسے جانتے تک نہیں۔ ایسا ہی کام بال ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اس وقت کیا جب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ میری شادی کا انتظار کررہے ہیں انہیں آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں اس لیے میں کسی صورت منگنی یا شادی کاارادہ نہیں رکھتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات سے رنویر سنگھ کافی دل گرفتہ نظر آتے ہیں۔