اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستا ن میں اس وقت نظریہ پاکستان کوایک بارپھرزندہ وجاویدکرنےکی ضرورت ہے۔ حافظ محمد طاہررضا قادری

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سنی تحریک کے زیر اہتمام تحریک پا کستان کے مخلص رضا کار اور عظیم صحافی مجید نظامی کی سالانہ بر سی کے مو قع پر تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر ضلعی رہنما حافظ محمد طاہررضا قادری نے کہاکہ مجید نظامی صرف اچھے صحافی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کے محافظ بھی تھے۔مجید نظامی قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی فکر کے مخلص امین تھے ،ان کا نیک مشن جاری رکھیں گے۔مجید نظامی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے مخالف اور کشمیریوں کی آزادی کے وکیل تھے۔انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں کرپشن،غربت،جہالت،ظلم ،بے روز گاری،فرقہ واریت سیاسی اور مذہبی لسانیت کے کلاف اپنے قلم سے جہاد کیا۔وہ مقام ء مصطفوی ﷺ کے سچے سپاہی اور مرازائیوں کی ہر منفی سوچ کے” کلر” تھے ۔جبکہ قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،محمد فائق قادری ،محمد آصف مغل ،عبد الوحید مغل و دیگر نے کہاکہ پاکستا ن میں اس وقت نظریہ پاکستان کو ایک بار پھر زندہ و جاوید کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان خارجی اور داخلی دشمنوں سے بچانے کیلئے قوم کو مسیحا کی ضرورت ہے ۔قلم ،علم اور عمل ہی پاکستان کی نظریاتی سر حد وں کا محافظ ہو سکتا ہے ۔مجید نظامی کے لئے قرآن خوانی اور مغفرت کیلئے دعا ء خیر بھی کروائی گئی ۔تقریب کا اہتمام صادق روڈ یونٹ جامعہ مفتاح القرآن میں کیا گیا ۔