اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننکانہ میں لاہور کراچی موٹروے پروجیکٹ پر تعینات غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے, ڈی سی او سائرہ عمر

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ میں لاہور کراچی موٹروے پروجیکٹ پر تعینات غیر ملکیوں کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے ڈی سی او سائرہ عمرضلع ننکانہ میں لاہور کراچی موٹروے پروچیکٹ پر تعینات سول انجینئرز، ڈرافٹ مین، سب انجینئرز، ایڈمن آفیسرز سمیت دیگر غیر ملکی عملے کی سیکورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او سائرہ عمر نے کالی بیر، ٹھٹہ عیسیی ، اور مارٹن پور میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی سیکورٹی کی چیکنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او سائرہ عمر نے چیک پوسٹ، بیرئیرز،سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج، دفاتر سمیت سیکورٹی عملے کی تفصیلات چیک کی اور انہیں ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی سی او کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک کے علاوہ سپیشل برانچ اور سیکورٹی برانچ کے افسران بھی موجود تھے۔