اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب کے علاقہ موڑ کھنڈا میں 5 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ صاحب کے علاقہ موڑ کھنڈا میں 5 سالہ بچی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا موڑ کھنڈا کے محلہ خاکی شاہ کے رائس ڈیلر سلمان کی 5 سالہ بیٹی آصفہ سلمان دو روز قبل اپنی بڑی بہن کے ہمراہ ٹیوشن جانے کے لئے گئی تو گھر واپس نہ آئی پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے شک گزرنے پر سلمان کے بھتیجے کاشف کو شامل تفشیش کیا تو اس نے بچی کو اغواء کے بعد گلہ دبا کر قتل کا اعتراف کر لیا ،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آصفہ کی نعش مقامی قبر ستان سے برآمد کر کے مرکزی ملزم کاشف سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔