اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاکھوں روپے کی لاگت سے لیڈی پارک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)لاکھوں روپے کی لاگت سے لیڈی پارک میں تعمیر کی گئی بلڈنگ ایک عرصہ سے ہینڈ اوور نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے لیڈی پارک میں تعمیر کی گئی بلڈنگ ایک عرصہ سے ہینڈ اوور نہ ہونے کی بنا پر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور بلڈنگ میں جانوروں نے اپنے بسیرے کرلیے ضلعی گورنمنٹ نے اس بلڈنگ پر لاکھوںرو پے تو خرچ کیے ہیں جبکہ ضلع بھر کے درجنوں دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں بیٹھے ہیں مگر آج تک یہ بلڈنگ انتظامیہ کی نظر سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے بلڈنگ کی کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹ چکے ہیں ضلعی گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس بلڈنگ کو کسی بھی ایک محکمے کے ہینڈ اوور کردیا جائے تاکہ یہ عمارت بھی آباد ہوسکے اور قومی خزانے سے کسی ایک محکمہ کیلئے جاری ہونے والا کرایہ بچ سکے۔