اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور صنعتی اعتبار سے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ شیخ جواد آنند

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سیالکوٹ کے ضلعی نائب صدر شیخ جواد آنندنے کہا ہے کہ عوام اب ترقی میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو معاشی، اقتصادی اور صنعتی اعتبار سے شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے انتہائی نامناسب حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ ملک میں دھرنوں اور احتجاج کی کال دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، یہ ملک کو تباہ کرنے والوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے اس ملک کے عوام پر رحم کریں کیونکہ کشمیر کے حالیہ الیکشن نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ بہترین معاشی اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد کر رہے ہیں۔