اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت پنجاب کی جانب سے جائیداد کی منتقلی پر عائد ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے پراپرٹی رجسٹریشن دفتر میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال دیئے

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی جانب سے جائیداد کی منتقلی پر نئے قانون کے تحت عائد ٹیکس میں اضافے اور اربن ایریا میں واقع جائیداد کی منتقلی کے لیئے شیڈول کا پلان جاری نہ کرنے کی وجہ سے پراپرٹی رجسٹریشن دفتر میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ جائیداد منتقلی کے نئے قانون پاس ہونے کے ایک ماہ گزرننے کے بعد بھی نیا شیڈول جاری نہ ہونے پر جائیداد منتقل کروانے والے شدید مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جائیداد منتقلی کے نئے ظالمانہ قانون کو فوری طور پر واپس لے کر سابقہ شیڈول پر عملدارآمد کروائیں یاد رہے کہ جائیداد منتقلی کے نئے قانون کے مطابق ایک جانب تو جائیداد خریدنے کے پانچ سال میں دوبارہ فروخت کرنے پر12 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے تو دوسری جانب جائیداد منتقلی کے لیئے مقرر کردہ فیس 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ سب رجسٹرار /تحصیلدارعثمان شاہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کاشیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے اربن ایریا کی کوئی جائیداد منتقل نہیں ہو سکی ہے جونہی نیا شیڈول موصول ہو گا جائیداد ادوںکی منتقل کا عمل حسب سابق شروع کر دیا جائے گا شہریوں ،وسیم،چوہدری نسیم احمد ،زاہد ،نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔