اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ۔ حافظ قرآن اولاد اﷲ کے ہاں سفارس کاحق رکھتی ہے۔مفتی خالد محمود اظہر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ۔ حافظ قرآن اولاد اﷲ کے ہاں سفارس کاحق رکھتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س)کے صوبائی سیکرٹری جنرل مفتی خالد محمود اظہر ‘مرکزی ناظم مالیات علامہ صفدر قاسمی 249حافظ گلزار احمد آزاد249قاری احسان اﷲ قاسمی نے مہر محمد یونس ساقی کی والدہ کے جنازے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی خالد محمو د اظہر نے کہا کہ امام النبیاء ﷺ کے بعد حشر میں اگر سفارش کا حق ہے تو صرف اور صرف دینی مدارس سے علم حاصل کرنے والوں کاہوگا ۔دنیا وی تعلیم تو صرف دنیا کمانے کا کام آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ صدم صلوٰۃ اور تہجدگذار نیک خاتو ن تھیں ۔مرحومہ نے اپنے پیچھے ایک حافظ قرآن پوتااور نیک بیٹے ‘بیٹاں چھوڑی ہیں ۔اﷲ کی ذات مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔