اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوشہرہ ورکاں; ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دونومولود بچوں کی ہلاکت کیس کی انکوائری۔ڈسپنسر اور وارڈ سرونٹ معطل

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دونومولود بچوں کی ہلاکت کیس کی انکوائری۔ڈسپنسر اور وارڈ سرونٹ معطل،ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل بدورتہ روڈ کے رہائشی شاہد ارائیں کےہاں شادی کے بارہ سال بعد دو جڑواں بیٹے پیدا ہوئے جن کو طبی امداد کے لیےٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاتو ایمرجنسی میں ڈاکٹر منیر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا جبکہ ڈسپنسر و نرسنگ سٹاف سمیت دیگر عملہ کمروں میں کنڈیاں لگائےائیر کنڈیشنرز چلا کر سو رہا تھا عملہ نے طبی امداد دینے کے بجائے نومولود بچوں کے ورثاء کو لاہور ہسپتال لیجانے کااحکام دے دئیے اوردونوں بچے لاہور لیجاتے ہوئے دم توڑ گئے بچوں کے داداغوث محمدارائیں کی درخواست پر انکوائری کرتے ہوئےکمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ای ڈی او ہیلتھ نے ڈسپنسر سیف اللہ اور وارڈ سرونٹ محمد رفیق کو معطل کرکے ای ڈی او آفس رپورٹ کرنےکے احکام جاری کر دئیےجبکہ ڈاکٹر محمد منیر کے خلاف کاروائی کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ ارسال کردی واضح رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کا ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونا معمول بن چکا ہے اور ایمر جنسی میں لائے جانے والے مریضوں کو معمولی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال یا لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے