اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا چوہدری اعظم مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

گوجرانوالہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور احمد وٹو ‘ سابق صدر کے مشیر چوہدری نوید ‘ پی پی پی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ ‘ سینیٹر جہانگیر بدر نے ٹیلی فون کر کے پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی چوہدری محمد بابر مہر کے بڑے بھائی چوہدری اعظم مہر انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت دیانتداسر ‘ پیکر شرافت اور نہایت ملنسار تھے ‘ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسکی تلافی ناممکن ہے ‘ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ‘ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر خواجہ خالد عزیز لون ‘ مصطفی خالد لون ‘ سابق ٹائون اروپ رائو اکرام علی خان ‘ جناح ہسپتال کے صدر خواجہ انوار احمد شیخ ‘ چوہدری عقیل احمد ‘ سابق ناظم چوہدری ولایت علی ‘ میاں محمد منشا ‘ صاحبزاد حامد امین ‘ شیخ بابر آزاد ‘ لالہ لیاقت علی ‘ میاں فرزند علی بھولا ‘ پی پی پی میڈیا ایڈوائزر چوہدری صادق ‘ چیئرمین حاجی مدثر مہر ‘ وائس چیئرمین محمد آصف مہر ‘ انجمن آرائیاں کے چیئرمین چوہدری سرفراز مہر نے پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی چوہدری بابر مہر کے بڑے بھائی چوہدری اعظم مہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ‘ مذکور رہنمائوں نے حاجی بابر مہر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی