اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بکری کھیت میں گھسنے پر جھگڑا، مخالفین کو قتل کرانے کیلئے کرائے کے قاتل منگوا لئے

گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)نواحی گائوں کوٹ میتلا میں دورِ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی۔ بکری کھیت میں گھسنے پر شروع ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے کرائے پر قاتل منگوا لئے۔ پولیس کی بروقت کاروائی بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ پکڑ لیا‘چار ملزمان گرفتار‘تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی محمد اصغر اعوان کو اطلاع ملی کہ کوٹ میتلا میں ناجائز اسلحہ سے مسلح افراد گھاٹ لگائے بیٹھے ہیں اور علاقہ میں قتل غارت کی بڑی واردات ارتکاب پذیر ہوسکتی ہے جس پر ایس ایچ او اصغر اعوان نے اے ایس آئی محبوب احمد ،کانسٹیبل میاں جاوید، رضوان ورک اور بھاری نفری کے ہمراہ کوٹ میتلا میں چھاپہ مار کر ملزمان یوسف وغیرہ کو کلاشنکوف، پسٹل اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیوں سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او ملک اصغر اعوان نے بتایا کہ کوٹ میتلا میں بکری کھیتوں میں گھسنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تو یوسف وغیرہ نے مختلف علاقوں سے مخالفین کو قتل کرنے کی نیت سے کرائے پر افراد منگوائے اور انہیں بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ بھی فراہم کیا گیا اطلاع ملنے پر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔