اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تنگ کلاں کے محنت کش کے گھر پولیس کی ناجائز کاروائی کے خلاف شدید مظاہرہ،پولیس کے خلاف نعرے بازی

گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)محنت کش کے گھر پولیس کی بلا جواز کاروائی کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ‘شدید نعرے بازی‘اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تنگ کلاں کے رہائشی محنت کش خلیل احمد کے گھر چند ماہ قبل تھانہ ماڈل ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹر ملک طارق اپنے ساتھیوں اور محمد پرویز، محمد اویس وغیرہ کے ہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس آیا اور گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا پولیس گردی کے موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور سب انسپکٹر ملک طارق سے بدتمیزی کی وجہ پوچھی تو اس نے اہلخانہ کو مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے چلا گیا جس پر محنت کش کی بیٹی سجینہ کوثر نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر سب انسپکٹر ملک طارق سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ تتلے عالیٰ پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سائلہ کی بات نہ سنی تو سائلہ نے مقدمہ درج کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرکے اندراج مقدمہ کے آرڈر لے لئے عدالتی حکم پر تتلے عالیٰ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد بغیر تفتیش کئے مقدمہ خارج کردیا تتلے عالیٰ پولیس کے رویہ سے تنگ آکر سائیلہ نے کاروائی کیلئے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دیدی محنت کش کے گھر گھس کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور پولیس گردی کا مظاہرہ کرنے پر تنگ کلاں کے رہائشیوں اور متاثرین نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی اس موقع پر محنت کش خلیل احمد و دیگر نے بتایا کہ میرے داماد کا ماڈل ٹاؤن کے رہائشی پرویز کے ساتھ کاروباری لین دین تھا جس پر اس نے طارق کیساتھ ملی بھگت کرکے میرے داماد کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے اور سب انسپکٹر طارق نے پرویز وغیرہ کیساتھ ملکر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین کیساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں دھمکیاں بھی دیں علاقہ کے سینکڑوں افراد اس وقوعہ کے چشم دیدگواہ ہیں لیکن تتلے عالیٰ پولیس نے پیٹی بھائیوں کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی جو قابل مذمت ہے مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔