اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم قائد کی ملک دشمن بیان بازی سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا: سیٹھ عامر داؤد

تتلے عالی(احمد مغل سے) کوئی بھی محب وطن لیڈر دھرتی ماں کیخلاف بازاری زبان استعمال نہیں کرتا کیونکہ جو قومیں اپنی دھرتی کو ماں کا درجہ نہیں دیتی ذلیل و رسوا ہوتی ہیں ایم کیو ایم ملک دشمن ڈرامے بازیاں بند کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تتلے عالی کے بانی رہنما سیٹھ عامر داود نے پریس کلب تتلے عالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وطن ایمان اور دھرتی ماں کا درجہ رکھتی ہے اور جو قومیں ماں کی عزت نہیں کرتیں دنیا و آخرت میں رسوائی ان کا مقدر بن جاتی ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد کی ہرزہ سرائی سے کشمیر کازکو نقصان پہنچا اب ایم کیو ایم کی معافیاں ڈرامے بازی کے علاوہ کچھ نہیں ایم کیو ایم کو چاہئے اگر ان میں ذرا بھی قومی غیرت ہے تو یہ ملک دشمن ڈرامے بازیاں بند کر کے ملکی مفاد کے لئے کام کرے ۔