اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کھاریاں : ڈی ایس پی آفس ڈیرہ بن گیا، عام آدمی کو ڈانٹ، خواص سے گپیں،عارضی افسر نے پچاس سال پہلے کی پولیس یاد کروا دی

کھاریاں(ایم عمر) ایڈیشنل ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری ہاشم گجرروایات کے حقیقی امین ہیں انہوں نے 60ء کی دہائی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے DSPآفس کھاریاں کو 60ء کی دہائی کے کلچر میں رنگ دیا ہے وہی پرانے پولیس آفیسرز والا متکبرانہ اور درشت رویہ وہی سخت اندازِ گفتگو۔عوام کے ساتھ سرد مہری اور خواص پر ’’مہربانیاں‘‘شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے DSPچوہدری ہاشم گجر کے سامنے جانے سے کترانے لگے۔ تفصیل کے مطابق سرکل کھاریاں میں مستقل ڈی ایس پی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری ہاشم گجرکو کھاریاں کا اضافی چارج دے رکھا ہے چوہدری ہاشم گجر کی تعیناتی سے شہری خیال کر رہے تھے کہ چوہدری ہاشم گجر ضرور باصلاحیت پولیس آفیسر ہیں اور اُن کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں کھاریاں میں تعینات کیا گیا ہے لیکن جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے چوہدری ہاشم گجر کی ’’صلاحیتیں‘‘ نکھر کر سامنے آ رہی ہیں سائلین دور دراز سے اپنا قیمتی وقت اور وسائل ضائع کر کے ڈی ایس پی آفس آتے ہیں محترم ڈی ایس پی اُن کی بات سننے کی بجائے سائلین کو ڈانٹ دیتے ہیں چوہدری ہاشم گجر سائلین کو انسان سمجھنے کی بجائے اپنا ذاتی غلام تصور کرتے ہیں DSPخود کو حکمران اور سائلین کو رعایا سمجھتے ہیں چوہدری صاحب واقعی چوہدری ہیں اس بات کا اندازہ DSP آفس کھاریاں کی صورتحال کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے جسے انہوں نے باقاعدہ ڈیرہ بنا رکھا ہے سارا دن خواص کے ساتھ بیٹھ کر گپیں لگائی جاتی ہیں چائے بانٹا کاسلسلہ جاری رہتا ہے ڈی ایس پی چوہدری ہاشم گجرکے رویہ کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانے میں ذرا برابر بھی دیر نہیں لگتی کہ وہ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر کی تبدیلی کے خلاف باضابطہ مہم شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی DSP آفس جانے سے بھی کتراتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، RPO گوجرانوالہ محمد طاہر، کرائم فائٹر ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ DSP کھاریاں چوہدری ہاشم گجر سے اضافی چارج واپس لیتے ہوئے سرکل کھاریاں میں عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے والا باصلاحیت اور عوام کا حقیقی محافظ ڈی ایس پی تعینات کیا جائے۔