اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سکرنڈ پریس کلب کے سابقہ سرپرست اعلی قائم دین خاصخیلی کی برسی کے موقع پر سکرنڈ پریس کلب میں فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی) سکرنڈ پریس کلب کے سابق سرپرست اعلیٰ قائم دین خاصخیلی کی برسی کے موقع پر سکرنڈ پریس کلب میں فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انکے بیٹے ھادی بخش خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ہمارے والد کی صحافت کے لئے جدوجہد قابل تحسین ہے جسکا ثبوت یہ فاتحہ خوانی ہے کیونکہ اس پریس کلب کی بلڈنگ کو منظور بھی میرے والد نے ہی کرایا تھا۔ سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ سکرنڈ میں صحافت کا باقاعدہ آغاز 1990 سے ہوا جس میں مرحوم قائم دین کا بڑا کردار تھا ۔مرحوم بڑے زہین شخص تھے انکی معلومات کافی وسیع تھیں۔ انہوں نے صحافیوں کو حوصلہ دیا کہ اس شعبہ میں کام بھی کرنا ہے اور مشکلات بھی برداشت کرنی ہیں لیکن کبھی متزلزل نہیں ہونا۔ اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری قاضی جاوید نائب صدر اللہ بچایو بھٹی ، کنور ظفر عبدالحئی ، مسعود عمرانی، رضا محمد سیال، راجکمار اوڈ، بالم رائے، عزیز لاکھو، عمران راول اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔