اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طاہر القادری, شیخ رشید کی دھمکی کام کرگئی،راولپنڈی میں لال حویلی کے راستے کھلنے لگے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں لال حویلی کے سیل راستے کھولنے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دو گھنٹے کی مہلت کام دکھا گئی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی وارننگ کے کچھ ہی دیر بعد انتطامیہ نے لال حویلی کے راستوں پر رکھے کنٹینر ہٹانا شروع کردیئے ۔اولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت کو بڑی دھمکی تھی کہ اگر دو گھنٹے میں راستے نہ کھلیں تو پھر ریلی اسلام آباد جائے گی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں احتجاج سے نہیں روک سکتی۔ 7 نومبر 1968 کو بھی لاشیں لے کر آئے نواز شریف کے ضمنی الیکشن میں بھی لاشیں لے کر آئے۔شہباز شریف سے براہ راست کہوں گا کہ 2 گھنٹے کے اندر راستے کھول دو ۔اگر لال حویلی کے راستے نہ کھلے تو7 بجے ایک ریلی اسلام آباد اور ایک ریلی ایئرپورٹ جائے گی۔ یاد رہے کہ عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے احتجاج کے سبب انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم راستے بند کررکھے ہیں،جگہ جگہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔