اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی کے درزی نے دنیا کی سب سے چھوٹی جینز تیار کرلی

انقرہ(دلچسپ ڈیسک) ترکی کے درزی نے دنیا کی سب سے چھوٹی جینز تیار کرلی جو صرف 0.9 سینٹی میٹر ہے۔ترکی کے رہائشی 34 سالہ قاسم انداک آبائی پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں تاہم وہ اس پیشے نالاں تھے لیکن ان کے والد کی رہنمائی سے ان میں کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ 34 سالہ قاسم انداک پر امید ہیں کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوجائے گا۔ان کے والد نے ایک بہت نومولود بچے کے لیے جینز تیار کی تو قاسم نے اس سے چھوٹی جینز بنائی جو صرف 7.5 سینٹی میٹر لمبی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 5 سینٹی میٹر جینز کا ایک جوڑا تیار کیا۔ قاسم کے والد نے انہیں ایک اور چیلنج دیدیا اور اس سے بھی چھوٹی جینز بنائی جو صرف 2.5 سینٹی میٹر لمبی تھی۔ قاسم نے اس بار صرف 0.9 سینٹی میٹر کی پینٹ بنائی جسے وہ دنیا کی سب سے چھوٹی جینز بتارہے ہیں اور اس پر انہیں امید ہے کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔