اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی دُلہا نے ’’ہنی مون‘‘ پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی

ریاض(دلچسپ ڈیسک) سعودی دُلہا نے ’’ہنی مون‘‘ پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحا میں دُلہا اپنی نئی نویلی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون کے لیے گیا جہاں بیوی کے بیگ سے پستول نکلنے پرشدید غصے کی حالت میں آکر بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران لڑکی کے والد نے لڑکے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے لڑکے کو بتایا کہ پستول لڑکی کے چچا نے اس کو تحفے کے طور پر دی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ہی اڑارہا اور لڑکی کو طلاق دے بیٹھا۔