اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فون اور کمپیوٹر کے بغیر ہی آن لائن تلاش کرنے والی گوگل کی نئی ڈیوائس

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک) انٹرنیٹ پر کچھ بھی تلاش کرنے کا نام ’’گوگل کرنا‘‘ بن چکا ہے کیونکہ یہ ایسا میدان ہے جس میں گوگل کی بادشاہت کو للکارنا کسی کے لیے آسان نہیں اور اب اسے مزید مستحکم کرنے کے لیے گوگل ایسی نئی ڈیوائس لارہا ہے جسے گھر میں کہیں بھی رکھیں اور بول کر تلاش کرلیں۔نت نئی انوکھی مصنوعات سے صارفین کے دل جیتنے کی ایک دوڑ جاری ہے، کبھی اس میں ایک کمپنی آگے ہوتی ہے تو کبھی دوسری۔ انٹرنیٹ پر تلاش ایسا میدان ہے جس میں گوگل کو ہمیشہ سبقت حاصل رہی ہے لیکن پچھلے سال امیزون نے ’’ایکو‘‘ نامی ڈیوائس پیش کر کے گوگل کو بھی حیران کر دیا تھا۔ ایکو ڈیوائس ایک چھوٹے سے اسپیکر جیسی ڈیوائس ہے جسے انٹرنیٹ سے جوڑنے کے بعد گھر میں کہیں بھی رکھا جا سکتا ہے اس کے بعد جب بھی آپ اسے پکاریں گے یہ آپ کے لیے آن لائن تلاش شروع کر کے نتائج سناتی ہے۔ یعنی یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ اپنے اسمارٹ فون پر ’’اوکے گوگل‘‘ کے ذریعے گوگل کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈیوائس اس قدر مقبول ہوئی کہ گزشتہ سال بلیک فرائیڈے پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پروڈکٹ تھی۔گوگل نے ایمزون ایکو کا مقابلہ کرنے کے لیے اب ایک نئی ڈیوائس ’’چرپ‘‘ لانے کا اعلان کیا ہے۔ پرندوں کی چہچہاہٹ کا نام لیے یہ ڈیوائس بالکل ایکو کی طرح کام کرے گی۔ اسے آپ گھر میں کہیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد جب آپ ’’اوکے گوگل‘‘ کہیں گے تو یہ فوراً متوجہ ہو جائے گی۔ یہ اسپیکر نما ڈیوائس بھی نتائج کو باآواز بلند سنائے گی۔ اس طرح صارفین نہ صرف بغیر کمپیوٹر اور فون کے تلاش کر سکیں گے بلکہ ان کے روز مرہ کے اہم معاملات بھی یہ بروقت یاد دلائے گی۔