اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اب فیس بک پر پینوراما تصاویر دیکھی اور اپ لوڈ بھی کی جاسکیں گی

امریکا(ٹیکنالوجی ڈیسک) فیس بک نے نیوز فیڈ میں 360 ڈگری کے زاویے پر گھومنے والی تصاویر کی سپورٹ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فیس بک پر پینوراما تصاویر بھی اپ لوڈ کی اور درست انداز میں دیکھی جا سکیں گی۔یقیناً آپ اپنے فون سے پینوراما تصاویر بھی بناتے ہوں گے۔ پینوراما تکنیک میں عام تصویر سے زیادہ وسیع منظر کی تصویر کشی کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے کیمرے کو آہستہ آہستہ ایک سمت میں گھمانا ہوتا ہے جس سے لینس ایک چوڑی تصویر بناسکتا ہے۔ 360 ڈگری زاویے پر اب تو ویڈیوز بھی بن رہی ہیں جن کو ورچوئل ریئلٹی ڈیوائس کے ذریعے دیکھتے ہوئے صارف گھوم کر مکمل منظر دیکھ سکتا ہے۔فیس بک میں اگلے چند ہفتوں میں 360 ڈگری زاویے کی تصاویر کو نیوز فیڈ میں شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔ ان تصاویر کا صحیح لطف اُٹھانے اور اسے مکمل دیکھنے کے لیے فون کو ایک سے دوسری سمت میں گھمانا ہو گا جس سے آپ اس میں موجود پورا منظر دیکھ سکیں گے۔ ویسے تو تصویر کو سوائپ کرکے بھی دیکھا جا سکے گا لیکن اس فیچر کا اصل ہدف ورچوئل ریئلٹی ڈیوائسز ہیں جن کے ذریعے تصویر میں موجود منظر کو گردن گھما کر دائیں بائیں مکمل دیکھا جا سکے گا۔