اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اومان انڈر 18 ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اومان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے کیلئے 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی اور انڈر 18 ایشیاءکپ کی تیاری کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ انڈر 18 ایشیاءکپ 24 سے 30 ستمبر سے بنگلہ دیش میں منعقد ہو گا۔ مہمان ٹیم پاکستان جونیئر ٹیم کے ساتھ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز سینئر نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومان کی جونیئر ٹیم کو پاکستان بلانے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک عرصے بعد پاکستانی شائقین ملک میں ہاکی کا بین الاقوامی میچ دیکھ سکیں گے۔ اس طرح کے میچوں کی میزبانی سے پاکستان میں نوجوان ہاکی کے کھیل کی جانب متوجہ ہوں گے۔ مہمان ٹیم پہلا میچ 16 ستمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی اور 20 ستمبر کو سیریز کا آخری میچ ہو گا۔ حکام کے مطابق پہلا اور تیسرا میچ دوپہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا جبکہ دوسر اور چوتھا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو 8 بجے شروع ہو گا۔