گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل پیر کو کھیلا جائیگا

نیویارک(سپورٹس ڈیسک) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل پیر کو کھیلا جائیگا۔ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور سویٹزرلینڈ کے عالمی نمبر تین کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ فرانس کے گیل مونفلس اور جاپان کے کائی نیشیکوری سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے گیل مونفلس کو ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ سٹانسلاس وارینکا نے جاپان کے کائی نیشیکوری کو ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل کانٹے دار ہوگا۔