اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گیند لگنے پر ایسا محسوس ہوا کہ تیزرفتار ٹرک میرے چہرے سے ٹکرایا ہے، بیلی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف آسٹریلین بیٹسمین جورج بیلی آئی پی ایل میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد بڑی انجری سے محفوظ رہے۔جارج بیلی نے حادثے سے بچنے کا سبب نئے حفاظتی ہیلمٹ کو قرار دیا، وہ گذشتہ دنوں دہلی سے میچ میں رائزنگ پونے کی نمائندگی کرتے ہوئے حریف بولر ناتھن کولٹر نائل کی ایک شارٹ گیند کو پل کرنے کی کوشش میں اس حادثے سے دوچار ہوئے تھے۔گیند ان کے بیٹ کا کنارا چھوکر ہیلمٹ سے جالگی، اس کا اثر اتنا شدید تھا کہ ہیلمٹ اڑ کر وکٹ سے دور جا گرا تھا، خود جارج بیلی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ ٹرک میرے چہرے سے ٹکرا گیا ہو، سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ لیکن میں انتہائی خوش ہوں کہ میں نے نئی طرز کا معیاری ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔