مضاربہ اسکینڈل : نیب نے پونے تین ارب روپےلوٹنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پونے تین ارب روپے سکینڈل کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سید اود شاہ نے سادہ لوح شہریوں سے مضاربہ کے نام پر اربوں روپے لوٹے تھے اور مفرور تھا تاہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔