اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا آفتاب کرنسی کا دورہ، کلیم اللہ گیلانی نے تفصیلی بریفنگ دی

کھاریاں(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے معروف کمپنی آفتاب کرنسی ایکسچینج (ACEمنی ٹرانسفر)کا دورہ کیا۔کمپنی کے ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں کمپنی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی باگڑی نے کہا کہ آفتاب کرنسی جیسے اداروں کا وجود پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ کھاریاں جیسے چھوٹے شہر میں بین الاقوامی معیار کے دفتر کی موجودگی علاقے کے سینکڑوں نوجوانوں کیلئے اعلیٰ روزگار اور ان سے جڑے خاندانوں کے لئے آسودگی کی علامت ہے ۔ انہوں نے کمپنی کے چیئرمین آفتاب اشرف گوندل اور ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی کی سماجی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ کمپنی ڈائریکٹر کلیم اللہ گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر معروف قانون دان ، کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر بشارت احمد چوہدری، سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری اور چوہدری عامر آف مہمند چک بھی موجود تھے