اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دریا کی مچھلیوں نے ماہی گیر پردھاوا بول دیا

لندن(ویب ڈیسک) ماہی گیری ایک اچھا مشغلہ اور پیشہ بھی ہے لیکن کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ اس طرح کبھی ماہی گیر مچھلیوں کے چنگل میں بھی پھنس سکتا ہے جس طرح اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال ہے کہ یہ ویڈیو جنوب مشرقی ایشیا کی ہے جس میں دو ماہی گیر کسی ندی یا دریا کنارے جال کو سیدھا کرکے مچھلیوں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس کے بعد چند مچھلیاں پانی کے باہر سے چھلانگیں لگاتی ہیں اور جال پر اپنا دباؤ بڑھاتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دم سیکڑوں مچھلیوں کی یلغار شروع ہوجاتی ہے اور بد حواس ماہی گیروں کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں۔اس تگ و دو میں کچھ مچھلیاں جال میں پھنس جاتی ہیں لیکن بہت سے مچھلیاں باہر چلی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ مچھلیاں دونوں ماہی گیروں کے منہ پر بھی جالگتی ہیں۔ یہ ایک عجیب و غریب مظہر ہیں جس میں مچھلیاں خود جال کی طرف لپک کر اس پر زور ڈالتی نظر آرہی ہیں۔