اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوکیا” کمپنی موبائل فون انڈسٹری میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کو تیار

فن لینڈ(ٹیکنالوجی ڈیسک) موبائل فون بنانے کے حوالے سے دنیا کی مشہور ترین کمپنی “نوکیا” اپنی کھوئی ہوئی ساکھ واپس حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ اب کی بار “نوکیا” اینڈروئیڈ کے حامل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی۔سال 2013 میں فون بنانے والی دنیا کی معروف ترین کمپنی نوکیا نے اپنا موبائل فون بنانے کا شعبہ مائیکروسافٹ کے ہاتھ بیچ دیا تھا لیکن اب نوکیا اس میدان میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ اینڈروئیڈ کی آمد اور بھرپور مقبولیت نے نوکیا موبائل فونز کی فروخت کو شدید نقصان پہنچایا۔ اینڈروئیڈ کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے نوکیا کی مصنوعات صارفین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں۔لگتا ہے نوکیا کو بھی اپنی اس غلطی کا اب شدت سے احساس ہے یہی وجہ ہے کہ نوکیا اب کی بار اینڈروئیڈ کے حامل اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جس کے لئے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی ایچ ایم ڈی کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ یہ کمپنی اسمارٹ فون بنانے کے حوالے سے اچھا تجربہ رکھتی ہے۔ معاہدے کے مطابق یہ کمپنی “نوکیا” کا نام استعمال کرتے ہوئے نئے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیار کرے گی جن میں اینڈروئیڈ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح نوکیا کے شائقین اب حقیقی معنوں میں اینڈروئیڈ پر مبنی شانداراسمارٹ فون دیکھ سکیں گے۔