اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انتظایہ کی غفلت،ایل پی جی (LPG) سر عام فروخت

ایل پی جی دوکانیں سکیورٹی رسک بن گیا
سرانوالی( کرائم رپوٹر)تفصیلات کے مطابق!انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایل پی جی دوکانیں سکیورٹی رسک بن گئیں۔ان دوکانوں پر کم عمر بچے سلندڑر بھرنے کا کام سر انجا دیتے ہیں۔جوکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔امیرجماعت پی پی 128ایڈوکیٹ زوالفقار احمد زکی نے روزنامہ یوم کے کرائم رپوٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کے باعث ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے والی سینکڑوں ایل پی جی کی دوکانیں ہیں جو شہریوں کے لئے بہت خطرہ ہیں۔ان میں سے اکثیریت ایسی دوکانیں ہیں جو گنجان علاقوں میں ری فلنگ کر رہی ہیں ان دوکانداروں کے پاس آگ بجھانے والے آلات بھی موجود نہیں ہیں۔اس کے علاوہ سر عام گاڑیوں میں ایل پی جی کی ریفلنگ جاری ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ضلع انتظایہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموشی اختیار کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اور سکیورٹی خدشات کو بڑھا رہے ہیں۔اعلی حکا سے اپیل ہے کہ وہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے۔