اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مکڑیوں کے کان نہیں ہوتے لیکن وہ پھر بھی سن سکتی ہیں

اتھیکا، نیویارک(ویب ڈیسک)کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگرچہ مکڑیوں کے کان نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ دور دور تک کی آوازیں بھی سن سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مکڑیوں میں کانوں کے علاوہ بھی ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی جو انہیں سننے میں کوئی بھی مدد دے سکے لیکن پھر بھی وہ کمرے میں موجود افراد کی ہلکی آوازیں سن سکتی ہیں اور ان پر ردِعمل بھی ظاہر کرسکتی ہیں۔ہوا یہ کہ کارنیل یونیورسٹی میں حشریات (کیڑے مکوڑوں سے متعلق علم) کے ماہرین ’’چھلانگے لگانے والی مکڑی‘‘ (جمپنگ اسپائیڈر) کا مطالعہ کررہے تھے۔ یہ مکڑیوں کی سب سے عام قسم ہے جس کی اب تک 5800 سے زائد انواع (species) دریافت ہوچکی ہیں۔ مطالعے کا مقصد مکڑیوں میں اعصابی سرگرمیوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں جاننا تھا جس کے لیے سائنسدانوں نے بڑی جسامت والی ’’چھلانگو مکڑیوں‘‘ کے سروں پر مختصر لیکن انتہائی حساس آلات نصب کردیئے تھے۔اسی دوران ایک ماہر کو صرف ہلکی آوازوں پر اِن مکڑیوں کے اعصاب میں کچھ ہلچل کا پتا چلا، جیسے مکڑیوں نے آواز سن کر ردِعمل ظاہر کیا ہو۔ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ماہرین نے ان مکڑیوں کو علیحدہ علیحدہ ڈبوں میں بند کیا۔ یہ ڈبے خاص طور پر اس طرح تیار کیے گئے تھے کہ زمین یا دیواروں میں ہونے والی تھرتھراہٹ ان کے اندر داخل نہیں ہوسکتی تھی۔ پھر انہوں نے مختلف فریکوینسی والی آوازیں ان ڈبوں میں داخل کیں تو وہ یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ مکڑیاں ان آوازوں کو بخوبی سن رہی تھیں۔