اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسکاٹ لینڈ میں مصروف سڑک پارکرنے پرمرغی کو گرفتار کرلیا گیا

دنیا بھر کے ممالک میں شہریوں کے لئے کچھ قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرکے ایک کارآمد شہری بن سکیں جب کہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار بھی کرلیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ میں تو ہوا کچھ الگ ہی اور وہاں مرغی کو قانون پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی میں ایسٹ مارکیٹ گیٹ کی ایک مصروف سڑک کو رش کے ٹائم پرایک مرغی عبورکرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے مالک نے آؤ دیکھا نا تاؤ اورپولیس کو ہی فون کرڈالا۔گاڑی کے مالک کی شکایت پرپولیس فوری طورپرپہنچی جہاں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ مرغی کے اس مصروف سڑک کو پارکرنے کے باعث بہت سے لوگوں کو دشواری پیش آئی اس لیے ہم نے مرغی کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس مرغی کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے موقف میں کہا کہ گرفتارکی جانے والی مرغی کے مالک کی تلاش کے لیے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا ہے اورمالک کے نہ ملنے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس ادارے کو سونپ دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگرکسی کو اس مرغی کے مصروف ترین سڑک پارکرنے کی وجہ معلوم ہوتو وہ رابطہ کر کے آگاہ کریں۔