پاکستان کا پرُکشش ’’چائے والا ‘‘ جس نے بھارت سمیت سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گزشتہ روز سے سماجی رابطے کی سائٹس پر دھوم مچانےوالے چائے والے کو بھارتی لڑکیوں نے دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے جب کہ میڈیا چینل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے اس چائے فروش کو ڈھونڈ نکالا ہے اوراس سے کچھ باتیں بھی کی ہیں۔اسلام آباد میں چائے بنانے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے بالخصوص بھارت میں اس چائے والے کی تصویر نے دھوم مچادی ہے جہاں بھارتی خواتین میں اس نوجوان نے بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے اور بھارتی لڑکیوں نےنوجوان کو دنیا کا حسین ترین مرد قرار دیدیا ہے جب کہ بہت سے لوگ تصویر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔بالآخر میڈیا چینل نے اس نوجوان کو تلاش کرہی لیا جو بھارت میں دھوم مچانے والا چائے فروش مردان کا 18 سالہ ارشد خان ہے جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ بازار میں چائے کی دکان چلاتا ہے، ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے ارشد خان سے کچھ باتیں کیں جس کا اُس نے انتہائی معصومانہ جوابات دیئے۔
https://youtu.be/ewFoSpCV6Hg