اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خوشاب کی مختصر مگر اہم خبریں

راستہ بلاک کرنے کے جرم میں ویگن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)خوشاب پولیس نے ایک ہائی ایس ویگن کے ڈرائیور محمد افضل کے خلاف روڈ بلاک کرنے اور راستہ روکنے کے الزام میں زیر دفعہ 341ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور محمد افضل نے اپنی ہائی ایس ویگن نمبری 1264 ILT پرانا لاری اڈا کے قریب سڑک پر کھڑی کر کے راستہ بلاک کر رکھا تھا۔

تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو نوجوان زخمی

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)کٹھہ سگھرال کے نزدیک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان ہمراز اور لیاقت زخمی ہوکے چچا حق نواز کی رپورٹ پر کوسٹر نمبری LES 7804کے ڈرائیور کے خلاف زیر دفعات279اور 337-G مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

جبی نہر پل پر مشکوک شخص سے پستول برآمد

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران نہر پل جبی کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص سلطان احمد کو گرفتار کر کے اُس سے تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مٹھہ ٹوانہ میں کھیتوں سے 41ہزار مالیت کی جوار چوری کاٹ لی گئی

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)مٹھہ ٹوانہ میں شاہد سلطان وغیرہ 10افراد نے ایک زمیندار محمد ریاض کے کھیتوں سے 41ہزار روپے مالیت کی جوار کی فصل چوری کاٹ لی’ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے محمد ریاض کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

نامعلوم چور ہنڈا 125لے اڑے

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)مردوال چوک نوشہرہ میں ایک شہری محمد نواز کا 90ہزار روپے مالیت کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری ہو گیا’ نوشہرہ پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مسروقہ موٹر سائیکل بازیافت نہیں ہوا۔ محمد نواز نے اپنا موٹر سائیکل نمبری 1914KBAمردوال چوک میں کھڑا کیا اور خود کسی کام کیلئے چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔

منشیات کے خلاف مہم، سات منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران سات منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین کلو 325گرام چرس 93لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ ملزمان محمد عثمان ‘ جمیلہ بی بی’ قیصر اقبال’ محمد حیات’ خرم شہزاد ‘ شاہد شہزاد اور غلام رسول کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق نورپور پولیس نے رنگپور بگھور میں چھاپہ مار کر لیڈی منشیات فروش جمیلہ بی بی زوجہ بشیر سے ایک کلو40گرام چرس ‘ پل نہر رنگپور بگھور پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران منشیات فروش قیصر اقبال سے ایک کلو 25گرام چرس ‘ ملزم محمد حیات سے ایک کلو 250گرام چرس ‘ آدھی کوٹ کے رہائشی خرم شہزاد سے پچیس لیٹر شراب ‘ بلند چوک رنگپور بگھور کے شاہد شہزاد سے تیس لیٹر شراب’ بائی پاس نورپور چھاپہ مار کاروائی کے دوران غلام رسول سے 28لیٹر شراب جبکہ قائدآباد پولیس نے اسلام آباد ٹائون میں چھاپہ مار کر ایک شخص محمد عثمان سے دس لیٹر شراب برآمد کی۔

چن لاری اڈہ پر واقع کپڑے کی دکان سے لاکھوں کا مال چوری

خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)تھل کے گائوں چن کے لاری اڈا پر نامعلوم چوروں نے حاجی احمد بگھور کی کپڑے کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پارچات چوری کر لیے’ حاجی احمد بگھور اپنی دوکان کو تالے لگا کر شام کو گھر چلا گیا جب صبح واپس آیا تو دوکان کی تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور وہاں سے لاکھوں روپے کا کپڑ اغائب تھا۔

خوشاب پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل چور سمیت بازیاب کر لی
خوشاب(تحصیل رپورٹرجمال گجر)خوشاب پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور مسعود قصاب کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے دربار بادشاہاں سے چوری ہونیوالا امجد شاہ کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل بازیافت کر لیا’ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔