اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کوجلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،چوہدری شہباز حسین

قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے انشاء اللہ جلد پاکستان ان دہشت گردوں سے پاک ہوگا،پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے قائم مقام صدر کی میڈیا سے گفتگو
جدہ (بیورورپورٹ)سانحہ کوئٹہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے حکومت جلد ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے قائم مقام صدر چوہدری شہباز حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں اور وہ اس طرح کی بربریت کا مظاہر کر کے نہتے لوگوں کی جانیں تو لے سکتے ہیں مگر پاکستانی قوم کے اداروں کو متزلزل نہیں کر سکتے حکومت اور پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جس سے خوفزدہ چند باقی بچ جانے والے دہشت گرد اس طرح کی حرکات کر کے اپنی موت کے قریب آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر ان کا مقابلہ کر رہی ہے انشاء اللہ جلد پاکستان ان دہشت گردوں سے پاک ہوگا اور پھر یہ ملک امن و امان کا گہوارہ بنے گا ہم شہداء کے درجات کی سربلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کے لئے خدا سے دعا گو ہیں۔