اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی فورسز کی ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 4افراد زخمی

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت باز نہ آیا ، رات گئے ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے رات گے ہرپال سیکٹر پر پھر سے فائرنگ کر دی ، فائرنگ اور گولہ باری سے 4شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا ہے ۔ پاک رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔