اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک کا نیوز فیڈ میں موضوعات شامل کرنے کا فیصلہ

امریکا(ٹیکنالوجی ڈیسک) فیس بک کی جانب سے نیوز فیڈ میں موضوعات کو شامل کرنے کا فیصلہ گیا ہے جس سے صارفین اپنی پسند کے اعتبار سے اپنی نیوز فیڈ کو ترتیب دے سکیں گے۔فیس بک پر ٹائم لائن کے بعد سب سے اہم چیز نیوز فیڈ ہے۔ دوستوں اور پیجز کی تمام اپ ڈیٹس فیس بک نیوز فیڈ میں نظر آتی ہیں۔ تقریباً سب ہی فیس بک صارفین کا سارا دن اس نیوز فیڈ کو ری فریش کرکے دیکھتے ہوئے گزرتا ہے۔ فیس بک نے نیوز فیڈ کو صارفین کے لیے مزید کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسے سرے سے بدلا جا رہا ہے۔اب نیوز فیڈ میں تمام اہم موضوعات کی فہرست موجود ہو گی جیسے کہ کھیل، موسیقی، ٹی وی، پکوان، فلمیں اور سائنس وغیرہ۔ یعنی اگر آپ صرف کھیلوں یا موسیقی کے حوالے سے پوسٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو فہرست میں سے اسے منتخب کر سکتے ہیں اس طرح آپ کو صرف اسی حوالے سے پوسٹس دکھائی جائیں گی۔اس فہرست میں موجود اہم موضوعات کے نیچے ذیلی موضوع بھی موجود ہوں گے جن کی مدد سے اپنی نیوز فیڈ کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس فیچر کے جاری ہونے کی کوئی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔ البتہ جلد صارفین اسے فیس بک پر دیکھ سکیں گے۔ یہ فیس بک نیوز فیڈ میں آج تک پیش ہونے والی سب سے بڑی تبدیلی ہو گی جو کہ یقیناً فیس بک صارفین کو بہت پسند آئے گی۔