اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان اور بھارت کی حکومتیں کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، تقسیم کشمیر یا صوبہ بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سردار عتیق احمد خاں

باغ (طاہراحمد عباسی سے )سابق وزیر اعظم و صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں کشمیر کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں جس کی بنیاد پر ریاست جموں و کشمیر میں ریاستی جماعتوں کو کمزور کر کے غیر ریاستی جماعتوں کو ڈیولپ کر رہی ہیں آزاد کشمیر کی موجودہ حیثیت کو ختم کر کے صوبہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان یہاں کے لوگوں نے خود آزاد کروایا ، تقسیم کشمیر یا صوبہ بنانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، پاکستان کی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی قتل غارت گری اور ظلم و تشدد کے خلاف مشترکہ قرار داد پیش کیوں نہ کر سکی ، پاکستان کے حکمران تحریک آزادی کشمیر سے پہلو تہی کر رہے ہیں نواز شریف حریت قائدین کیساتھ ملاقات تک نہ کر سکے جبکہ جنرل مشرف کے دور میں پرویز مشرف سال میں دو مرتبہ حریت قائدین کو بلا کر ان سے ملاقات کرتے تھے ،سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ اٹل ہے سری نگر پر بھارتی دباؤ کو تحلیل کرنے کے لیے سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ کیا جس سے سری نگر والوں سے دباؤ کم ہو گا ، امریکہ ، یورپ میں نو منتخب امریکی صدر کے خلاف مظاہروں پر افسوس ہے اس سے امریکہ کے اندر عدم استحکام پیدا ہو گا اور پوری دنیا کا نظام متاثر ہو گا ، لگتا ہے کہ امریکہ کے الیکشن میں بھی پاکستان کا الیکشن کمیشن داخل ہو گیا ہے ، سیز فائر لائن توڑنے کے حوالے سے حریت کانفرنس نے کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے ممبران محمود ساغر ، رفیق ڈار ، سید یوسف نسیم ، فیض نقشبندی شامل ہیں ، قوموں نے ترقی تعلیم کی بنیاد پر کی چنار ڈگری کالج کا معیار عالمی سطح کا ہے اس ادارے کا رزلٹ دیگر اداروں کے لیے قابل تقلید ہے ، ایک طرف محدود وسائل میں کام کرنے والے تعلیمی ادارے معیاری رزلٹ دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کروڑوں کے اخراجات کے باوجود رزلٹ مایوس کن ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب دنیا پرائیوٹائیزیشن کیطرف جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار ڈگری کالج باغ میں تقسیم ایوارڈکی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت ممتاز قانون دان و سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سردار عبدالرشید چغتائی نے کی جبکہ تقریب سے سابق وزیر حکومت راجہ محمد یٰسین خان ، ادارے کے ایم ڈی سید افراز گردیزی ، پرنسپل سید اظہر گردیزی ، پروفیسر تسکین اقبال ، سردار مقصود خان ، راجہ طارق ، میجر نصر اللہ خان ، سردار طاہر احمد عباسی ، معصوم خان ، عبید ربانی ، نمرہ طارق ، عائشہ ، ماریہ ، رابعیہ ، سعدیہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان جب صدر منتخب ہوئے تھے تو اس وقت آزاد کشمیر کا لیٹریسی ریٹ چھ فیصد تھا انکے صدر بننے کے بعد انہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی لوگ بچوں کی تعلیم کے خلاف تھے اور اس حوالے سے انہوں نے لوگوں کو ایجوکیٹ کیا اور پنجاب سے اساتذہ کو لا کر تعلیم دلوائی جب کہ اب اے جے کے کا لیٹریسی ریٹ 86ہے ، انہوں نے کہا کہ محض معاشی ترقی سے قوم اور ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ اس کے لیے تعلیم اور دفاع کی ترقی بہت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل میں دنیا کی پچاس ٹاپ ترین یونیورسٹیز ہیں اسرائیل نے تعلیم اور دفاع کی بنیاد پر ترقی کی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سوشل روایے درست کرنا ہوں گے یورپ اور امریکہ میں چار کمروں میں بھی یونیورسٹیز چل رہی ہیں اب سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اگلے سال جرمنی میں دو لاکھ ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اتار کر ٹرکوں کو کمپیوٹر سے ڈرائیو کیا جائے گا اور اسطرح اگلے سال یورپ کے ایک ملک میں چار گھنٹوں میں چار ہزار گاڑیاں بنائی جائیں گی اور اس کے لیے صرف چار افراد کام کریں گے جس سے ان ممالک کے اندر چار کروڑ سے زائد آدمی آئندہ دو سالوں میں بے روز گار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انڈسٹریل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کیطرف توجہ دینا ہو گی ، انہوں نے کہا کہ اگر ہم علامہ اقبال کے ایک شعر کو سمجھ جائیں تو ہماری دنیا بدل سکتی ہے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان مجاہد منزل آئے اور سیز فائر لائن توڑنے کی کال کو منسوخ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسے میں حالات کشیدہ ہو جائیں گے پہلے سے صورت حال ٹھیک نہیں ہے لیکن میں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ اٹل ہے سری نگر میں ہندوستانی فوج ظلم و جبر ، قتل و غارت گری کی انتہاء کر رہی ہے جس بنیاد پر ہم ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر پر اور بھارتی غنڈا گردی پر پاکستان کی نواز حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے کشمیر پر جو کردار پاکستان کو ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کر رہا ، انہوں نے کہا کہ اگر طالبان اور امریکہ کے مذاکرات ہو سکتے ہیں تونواز شریف کشمیری عسکری تنظیموں ، متحدہ جہاد کونسل اور حزب المجاہدین سے مذاکرات کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں ، حزب المجاہدین کشمیر کے مقامی نوجوانوں کی عسکری تنظیم ہے متحدہ جہاد کونسل کا سر براہ سید صلاح الدین خود جمہوری آدمی ہے اور سری نگر کے انتخابات میں حصہ لے چکا ہے لیکن بھارت کے روایے کے خلاف اس نے بندوق اٹھائی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت سارے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لانا چاہتا ہے عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف حربوں سے کشمیر کے آپشنز کو محدود کر رہا ہے جبکہ ہم آپشنز میں اضافہ چاہتے ہیں ہماری کال سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر دباؤ کم ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں ہماری کال کی مکمل حمایت کرتی ہیں تو ہم ان کی خواہش پر تاریخ بدل سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، حافظ سعید ، سپریم کورٹ بار پاکستان ، عطیہ عنایت اللہ سمیت دیگر لوگوں نے ہماری کال کی مکمل حمایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کشمیر پر چپ سادھے ہوئے ہیں جنرل راحیل شریف اور پاک فوج ہی ہے جو کشمیریوں کی حمایت کر رہے ہیں ، کشمیر میں پاک فوج اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہے ۔ آخر میں مہمان خصوصی سردار عتیق احمد خان نے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے طلباء و طالبات اور چنار ڈگری کالج کے اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کیے جبکہ تقریب سے قبل سردار عتیق احمد خان کا کالج پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ کالج کے لیے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ راجہ محمد یٰسین خان نے بھی کالج کے لیے اعلان کیا ۔
66357b81-bb61-4e1d-8188-4ed96856cdbd