اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزارت داخلہ کی طرف سے پاک ترک سکول بند کرکے ملازمین کو پاکستان چھوڑنے کا حکم ،انتظامیہ عدالت پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر انہیں تحفہ دینے کے لیے حکومت پاک ترک سکولوں کو بند کر کے انتظامیہ کو واپس بھیجنا چاہتی تھی لیکن پاک ترک سکول کی انتظامیہ عدالت پہنچ گئی جس سے فی الحال حکومت کی یہ خواہش ادھوری ہی رہی گئی ۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پاک ترک سکول کے سٹاف کو 20نومبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت نامے کے خلاف سکول مینجمنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست قبول کرلی جس کی سماعت آج ہو گی۔ درخواست گزار چیئر مین ایجو کیشن نیٹ ورک عالمگیر خان نے نے استدعا کی وزارت داخلہ کا حکمنامہ ایک طرف رکھ کر پاک ترک سکول کے ملازمین کو جاری سیشن مکمل کرنے تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے جو کہ مارچ 2017تک جاری رہے گا ۔قبل ازیں 14نومبر کو وزارت داخلہ نے پاک ترک سکول کے سٹاف کو ایک ہفتے کے اندر پاکستان چھوڑنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جبکہ ان ملازمین کی ویزا درخواستوں میں توسیع کو پہلے ہی مسترد کرد یا گیا تھا ۔درخواست میں پاک ترک سکول انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ 22جون کو ملازمین کے ویزا میں توسیع کے لیے دی جانے والی درخواستوں کو 11نومبر کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردیا گیا ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ کے حکم پر عمل ہوا تو 26پاک ترک سکولوں کے نیٹ ورک میں زیر تعلیم 11ہزار بچوں کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکم سے نہ صرف 108ملازمین متاثر ہونگے بلکہ ان کے خاندان میں شامل 400لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔