اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔