اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمارا مقابلہ ٹھگوں سے ہے، فاروق حیدر

بھمبر(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر اپوزیشن لیدر راجہ فاروق حیدر خان نے بھمبرمیںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ بھمبر کی تین سیٹیں ہیں ن لیگ کو یہ تینوں نشستیں چاہئیں مجھے صرف اور صرف لیگ کی جیت چاہئیے عتیق احمد خان چھوٹو رام ہے ہمارا دشمن صرف ہمارا نفاق ہو سکتا ہے ایک سیاستدان ناچ ڈانس کے ذریعے ووٹ مانگتا ہے لیکن بھمبر مردوں کی سرزمین ہے انشا اللہ اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے بھمبر میں جاٹ اور راجپوت دو بڑے قبائل ہیں دیگر قبائل بھی ہیں لیکن یہ قبائل تعصب کے لئے نہیں بلکہ پہچان کے لئے ہیں چوہدری نیاز احمد، بریگیڈیر شیر احمد ستارہ جرات ،بریگیڈئر حبیب الرحمن راجہ مقصود سابق کمشنر چوہدری صحبت علی حاجی محمد یوسف ، کئی بیوروکریٹ اور کئی نامور شخصیات اس ضلع نے پیدا کی ہیں مجھ میں اور طارق فاروق نے کوئی بھی تفریق نہیں ہم دونوں کے بیچ سے ہوا بھی نہیں گزر سکتی ، اسمبلی کا سارا کام طارق فاروق نے سنبھالا ہو اہے لوگ وسوسے ڈالتے ہیں لیکن آج کا یہ اجتماع اس بات کا غماز ہیکہ یہ وسوے دم توڑ چکے ہیں ہمارا کام آگے بڑھنا ہے جو ایک کٹھن کام ہے،ان بھائیوں کی شمولیت سے وہی ماحول گرم ہو گا میاں نواز شریف سے ہم نے کہا ہے کہ بھمبر میں زرعی یونیورسٹی دیں جاتلاں سے چھمب تک لہلہاتے کھیت ہوں گے یہاں کارخانے ہی کارخانے ہوں گے ، جی ٹی روڈ کے قریب ہیں آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت بنے گی پاکستان میں میاں واز شریف اور مسلم لیگ نون چوتھی بار بھی حکومت بنائے گی آج مزدوروں اور کسانوں کا دن ہے انشا اللہ اس ملک میں محنت کشوں کا مستقبل ہو گا ہمارا مقابلہ چوروں اور ٹھگوں کی حکومت سے ہے بلاول بھٹو کی تقریر سن کر خوشی نہیں ہوئی ہم ان کی ماں اور نانا کی عزت کرتے ہیں شملہ معاہدہ کس نے کیا تھا کشمیر ہائوس کے بورڈ کس نے اتروائے تھے اس ملک کو کس نے توڑا پہلا سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کون بنا ، کس نے اسمبلی سے لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نکالاتھا، ہمارے خاندانوں میں تو محکمہ مال میں والد کا نام چلتا ہے مجید ٹھگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے کشمیریوں سے کیا کچھ نہیں کیا مجید نے ہمیشہ اپنی ماں اور بہن کا گوشت کھایا ہے تم نے وزیر اعظم ہوکرہمیشہ پائوں پکڑے ہیں ، عدالت پر دبائو ڈال رہا ہے مجید کہتا ہے بھمبر کے لوگوں کی ماں پر بھی یقین نہیں ہے،ایسے لوگوں کو کیسے ووٹ دو گے بھمبر کے غیور لوگوں کے بارے میں مجید بکواس کرتا ہے آپ سے کہتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کی شمولیت ہمارے لیے باعث افتخار اور برکت ہے سالار قافلہ ایم این اے عابد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کے وجود میں آنے کے بعد الیکشن مہم میں بھمبر آیا تو میری شدید خواہش تھی کہ راجہ محمد اقبال اور راجہ محمد رفیق ہماری جماعت کا حصہ بن کر ہمارے شانہ بشانہ چلیںلیکن بدقسمتی سے برادری کی مجبوریاں آڑے آتی رہیں ووٹ کی پرچی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے برادریوںکی مجبوری ترقی کی طرف نہیںبلکہ جہالت کی طرف لے جاتی ہے مسلمانوں کی ذلت کی وجہ ہماری آپس کی تقسیم ہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا وجود الکوحل اور کرپشن سے بھرا پڑا ہے یہاں 45فیصد تک کرپشن اور کمیشن کھایا جارہا ہے حرام کا لقمہ کھانے والا کشمیری مظلوموں کی بات اقوام متحدہ میں نہیں کر سکتا ، ن لیگ کے سینئر نائب صدروڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی مجھے بہت عزیز ہیں ان کے حقوق کا دفاع ،بھرپورتعاون کروں گا ،شدید گرمی کے موسم میں ہزاروں نمائندہ افراد نے شرکت کی ،ان کا شکر گزار ہوں یہاں ایک افلاطون اور ارسطو ہے جورات کے اندھیرے میں حواریوں کو طوطا کہانیاں سناکر خوش کرتا ہے ،اسے سیاسی حالات کا علم ہی نہیں ہے میں اور راجہ فاروق حیدر میرے قائد ہیں ان کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑی ہے ،اہم ایک ہیں آج ان کی سربراہی میں بھمبر سے الیکشن مہم کا آغاز کر رہا ہوں ،سازشیں بہت ہیں لیکن ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ،راجہ فاروق حیدر خان ہی آئندہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اسے ٹال نہیں سکتا ،میرا مخالف بغل میں چھری اور منہ سے رام رام کرتا ہے ،میاں نواز شریف کے سپاہی الیکشن جیت کر دکھائیں ،ایس پی ،ایم ایس ،ڈی ایچ او، ایکسئین کے تبادلے سابق سپیکر کو نہیں بچا سکتے آپ اگر کسی چیف سیکرٹری یا کسی آئی جی کو بھی بھمبر میں ڈی سی اور ایس پی لگا لیں پھر بھی شکست اس کا مقدر بنے گا ،ہم صبر کر رہے ہیں اگر ہمارا 96والا جذبہ بیدار ہو گیا تو انہیں دن کو تارے نظر آ جائیں گے پیپلز پارٹی کا بے بی ڈول کوٹلی میں بچوں جیسی گفتگو کر کے چلا گیا اسے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شرم محسوس آنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار اپنی ادی کا ٹکٹ قبول کریں اور تیر کے نشان پر الیکشن لڑیں ، شیروں کا شکار تیر سے نہیں ہو سکتا ،بھمبر میں زرعی یونیورسٹی ،گرڈ اسٹیشن ،کارڈئیک سنٹر ،منی ڈیم بنیں گے ،بارڈر پیکج ملے گا عتیق خان کے دور سے لے کر اب تک بھمبر کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں ،چوہدری عبدالمجیدکو بھمبر کے ساتھ دشمنی ہے،جان بوجھ کر بھمبر کو پسماندہ رکھا ،اس موقع پرراجہ اقبال کوٹ چباں ،راجہ مسعود اسلم ، راجہ آصف سلام،راجہ طلعت محمود ، راجہ لیاقت پوٹھی ،ٹھیکیدار زاہد بشیر،راجہ شمعون کلری ، چوہدری محمد تاج لس،چوہدری عبدالمجید،صوبیدار (ر) کرامت ،صوبیدار (ر) افتخار رنڈیام ،محمد وقاص علی بیگ ،کامران رائوف بڑھنگ،راجہ رشید خان سنگڑھ،سجاول حیدر پھلواڑی ،راجہ امداد حسین ،راجہ حسن زبیر،راجہ عبدالنعیم ،مناف حسین ،محمد پارس حیدر ،مرزا ندیم اختر،مرزا محمد اشفاق ،راجہ جمیل سنگڑھ ،راجہ حمید ،وحید اختر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں عزیزو اقارب سمیت پیپلز پارٹی اور چوہدری انوار الحق کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیاجلسہ میں چوہدری وحید الرحمن ،چوہدری اسلم ، عارف سرفراز ، چوہدری نوازش ، راجہ ادریس ، راجہ فیض طوطی، راجہ افتخار ، چیئرمین مالک، راجہ حنیف،راشد عظیم،صوفی رشید ، حاجی قیوم، مرزا اجمل جرال،سہیل شمیم ،راجہ اسحاق ، ناسر نواز ،نزیر احمد ، ممبر غلام حسین ، چوہدری اکرم کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی،جلسہ کی صدارت تحصیل صدر راجہ اظہر اقبال نے کی ،تقریب سے چوہدری فاضل،رضوان انور، راجہ فاخر،مسعود اسلم، راجہ اقبال کوٹ چباں، راجہ لیاقت پوٹھی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا