اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ای سٹیمپ پیپر کا آغاز دھوکے،فراڈ اور جعل سازی کے خاتمہ کی طرف اہم اقدام ہے:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(ڈاکٹر آصف سیٹھی سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمدآصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ای سٹمپ پیپرز کا منصوبہ دھوکا دہی‘ فراڈ اور جعل سازی کے خاتمے کیلئے بڑااہم اقدام ہے اس منصو بہ کے تحت اب عوام کو ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے سٹمپ پیپرز سرکاری دفاتر کے چکر لگائے بغیر باآسانی پنجاب آف بنک سے دستیاب گے ۔ان خیالات کا ا ظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ضلع کونسل ہال میں الیکٹرانک اسٹام پیپرز پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ڈی سی او محمد عامرجان‘ ڈی جی ای گورننس پنجاب آئی ٹی بورڈ ساجد لطیف ‘ پراجیکٹ ڈائر یکٹر اسد اسلام‘ اے ڈی سی طارق قریشی‘ ڈ ی او( سی) میڈم حفصہ رانی‘ پی آراو ٹو پی آئی ٹی بی و ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ( سٹی) عتیق الرحمن‘ صدر عارف اللہ اعوان‘ نوشہرہ ورکاں احسان اللہ کدھر‘ سب رجسٹرار شبیر احمد بٹ‘ سب رجسٹرار محمد شاہد کے علا وہ ڈویژن بھر سے وثیقہ نویسوں ‘سٹمپ ونیڈرز ایسو سی ایشنوں کے عہدیداران اور وکلاء نے سیمینار میں شر کت کی۔ کمشنر کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ یہ تاریخ ساز منصوبہ پنجاب بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالو جی بورڈ کے اشتراک عمل سے شروع کیاگیا ہے جس کا صوبہ پنجاب میں سب سے پہلے گوجرانوالہ سے آغاز کیا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ بعدازاں یہ نظام پورے صوبہ میں رائج کر دیا جائے گا انہو ں نے مزید کہاکہ قبل ازیں عام اسٹامپ پیپرز کی موجودگی سے شہریوں کو فراڈ او رجعل سازی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا نیز سرکاری خزانے کو بھاری نقصان بھی ہو رہا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔ ڈی جی ای گورننس پنجاب آئی ٹی بورڈ ساجد لطیف نے کہا کہ تما م سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں آن لائن سسٹم کا اجراء کل گوجرانوالہ سے کیا جار ہا ہے اس سسٹم کی بدولت اسٹامپ پیپرز کا حصول انتہائی سہل بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کو اسٹامپ پیپر کے حصول کے لئے تین دن لگتے تھے اب 30 منٹ میں وہ بینک آف پنجاب سے بآسانی اسٹامپ پیپر حاصل کر سکیں گے پراجیکٹ ڈائر یکٹر اسد اسلام نے کہا کہ صوبہ بھر میں آن لائن سٹامپ پیپر سسٹم جنریٹ کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک رائج تھا اور سرکاری محصو لات نیشنل بنک میں جمع کروائے جاتے تھے لیکن یہ سٹمپ پیپرز بنک آف پنجاب کی تمام ڈویژنل و ضلعی برانچز سے 30 منٹ کے قلیل وقت میں حاصل کئے جا سکیں گے اس ضمن میں ڈویژن و ضلعی انتظامیہ نے بینکوں میں خصو صی ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں سیمینار سے ڈی سی او محمد عامر جان ‘ سب رجسٹرار بشیر احمد بٹ‘ صدر سٹمپ و نیڈر ایسوسی ایشن فاروق و دیگرنے بھی خطاب کیا اور آن لائن سسٹم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی