اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے وزیراعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف اور وزراءسے مشاورت کریں گے :وزیردفاع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر وزیر اعظم کا استحقاق ہے ،نواز شریف نئے آرمی چیف کے تقرر کے لیے جنرل راحیل شریف، وزراءاور دیگر سے بھی مشاورت کریں گے ۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سینئر جنرلز کی فہرست بھجوائیں گے جس سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے جنرل راحیل شریف ،وزراءاور دیگر سے مشاورت کریں گے ۔نئے آرمی چیف کے ممکنہ نام کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے لیے کونسا نام لیا جا رہا ہے ،اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ،اگر اس حوالے سے پتہ بھی ہوتا تو نہ بتا تا ۔