اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امین فہیم کی پارٹی کیلئے خدمات سنہری حروف سے لکھی جائیں گی،پیپلزپارٹی مانچسٹر

مانچسٹر(اوورسیز ڈیسک) پیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے زیر اہتمام سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم مرحوم کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی میں پی پی کے مرکزی رہنما سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ کلیم الرحمن، سابق جنرل سیکرٹری عالم پنوار ایڈووکیٹ، چوہدری محمد طفیل، شیخ محمد سعید، چوہدری محمد انور، محمد صفدر، ملک محمد عظیم، خواجہ خلیل الرحمن، محمد سلیم اقبال، چوہدری نجم الحسن اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر حکومت خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے اور شہید قائد عوام ذوالفقار علی کے سپاہی تھے۔ جنہوں نے پوری زندگی بھٹو خاندان کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ بھی بڑے بھائی کی طرح ڈٹے رہے اور ہر ڈکٹیٹر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پارٹی کی خاطر وزارت عظمیٰ کو ٹھکرادیا۔ آج پارٹی کے اس جیالے کی برسی پر ہم آج عہد کرتے ہیں کہ انہیں ہم کبھی نہیں بھولیں گے ان کی خدمات پارٹی اور پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم صرف پاکستان پیپلزپارٹی بلکہ جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والی شخصیت تھے وہ محبت کرنے والے اور عوام دوست انسان تھے آج وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ایسی شخصیت کے بچھڑنے کا دلی دکھ ہوتا ہے ہمارے پاس وہ الفاظ ہی نہیں ہیں کہ مرحوم کے بارے میں ادا کرسکوں مرحوم سے ہمارے بہت ہی قریبی تعلقات تھے آج ہمیں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے اپنے گھر کا کوئی بڑا ہم سے بچھڑ گیا ہو۔ مرحوم مخدوم امین فہیم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)