اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سحر ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

کھاریاں(ایم عمر) سحر ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام موضع جھنڈیوالی میں جلد ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا تاریخ اعلان بعد میں ہوگا یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر میڈم دانش زہرا، سینئر نائب صدر صحافی سید تنویر نقوی، جنرل سیکرٹری علی ظفر ملک، فنانس سیکرٹری، مس فرح عنصر، چوہدری قربان گجر(صحافی)اور دیگر نے شرکت کی۔ اس کیمپ کی میزبانی چوہدری عظمت علی جھنڈیوالی، چوہدری یاسر جھنڈانوالی (چیئرمین)، چوہدری مسعود جھنڈیوالی اور دیگر کریں گے۔ کیمپ میں مایا ناز ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ خدمات سرانجام دے گا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سحر ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام متعدد کا فری میڈیکل کیمپ مختلف جگہوں میں لگائے جا چکے ہیں ادویات اور معائنہ فری ہوگا۔