اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کے وہ تمام ممالک جن کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے،سعید احمد تاج

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا ہے کہ دنیا کے وہ تمام ممالک جن کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے ان سب کی ترقی کے پیچھے مضبوط انڈسٹری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔انڈسٹری کا مسلسل فروغ اورمضبوطی اس بات کی ضامن ہے کہ اس سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوتی ہے بلکہ بیروزگاری کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سمال اسٹیٹ نمبر4کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ان پلاٹوں میں 8 ،4اور2کنال کے پلاٹس موجود تھے۔جبکہ قرعہ اندازی کا معاملہ تمام شرکاء کے سامنے نہایت خوش اسلوبی سے طے پایا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شیخ عبدالرئوف ،نائب صدر کامران خالد بٹ، سابق صدور اخلا ق احمد بٹ،خواجہ ضرارکلیم، ملک امین ناز،رانا محمد سلیم ڈائریکٹر ایڈمن PSICلاہور ،گوجرانوالہ کے ریجنل ڈائریکٹرPSIC ساجد محمود بھلی کے علاوہ کاروباری برادری کی کثیرتعدا د بھی موجود تھی۔