اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سینٹری ورکر گریجویٹی حاصل کرنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے

واربرٹن (عثمان سندرانہ)محکمہ ٹی ایم اے ننکانہ کاواربرٹن میں تعینات سینٹری ورکر بشیر مسیح ڈیڑھ سال قبل ریٹائر ہونے کے باوجود اپنی گریجویٹی حاصل کرنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ۔ بشیر مسیح نے بتایا کہ وہ بار بار ننکانہ اور واربرٹن کے دفاتر کے چکر لگا چکا ہے ۔ اپنی بیٹی کی شادی کیلئے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم حاصل کرنے کی تگ و دو میں بیماری کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے پینشن کے بقایاجات ملنے سے قبل موت آگئی تو محکمہ ذمہ دار ہو گا کیونکہ وہ ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کو بھی اپنی روداد پیش کر چکا ہے مگر محکمہ کے اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے ہیں ۔ بشیر مسیح نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی گریجویٹی کی رقم فوری طور پر دی جائے ۔