اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مصطفائی تحریک کے صوبائی صدر حافظ محمد قاسم مصطفائی کی والدہ انتقال کر گئیں

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)انجمن طلباء اسلام کے سابق رہنما ، مصطفائی تحریک پنجاب کے صدر حافظ محمد قاسم مصطفائی(صدر پریس کلب نوشہرہ ورکاں) کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل7دسمبر دوپہر 2 بجے ان کے آبائی شہر نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ مصطفائی تحریک کے سابق امیر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری،غلام مرتضیٰ سعیدی، میاں فاروق مصطفائی، ڈویژنل صدر گوجرانوالہ چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، عامر سہیل موکھڑ، جاوید چوہدری اور نیئر صدیقی نے حافظ محمد قاسم مصطفائی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ کریم اپنے حبیب کریم @ﷺ کے طفیل مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ آمین۔