اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کسٹمز کی شراب تلفی کی کارروائی، اعلیٰ حکام کے جاتے ہی ادنیٰ اہلکاروں نے کچرے پر ہلہ بول دیا

کراچی (ویب ڈیسک) انڈین گلوکار پنکج اداس نے برسوں پہلے کہا تھا ” شراب چیز ہی ایسی ہے، نہ چھوڑی جائے“ لیکن ان کے اس جملے کی بہت سے لوگوں کو آج اس وقت سمجھ آئی جب کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے ضبط شدہ شراب ضائع کرنے کی کارروائی کی گئی ۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس اور کسٹمز اہلکار شراب کی باقیات پر پل پڑے اور جو بوتلیں اعلیٰ حکام کے عتاب سے بچ گئی تھیں انہیں اٹھا کر لے گئے اور پنکج اداس کی برسوں پرانی اداسی ختم کردی گئی۔ کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے گزشتہ بیس سال کے دوران ضبط کی گئی غیرملکی شراب کی 6 ہزار 800 سے زائد بوتلوں اور بیئر کے 600 سے زائد ڈبوں کو تلف کرنے کی کارروائی کی گئی جس میں کسٹمز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تمام بوتلوں پر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں بھاری بھر کم رولر چلادیا گیا ۔ اعلیٰ حکام نے تسلی کے بعد گھر کی راہ لی تو ان کے جاتے ہی کسٹمز اور پولیس کے اہلکار شراب کی بوتلوں کے کچرے پر ٹوٹ پڑے اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر بچ جانے والی بوتلیں نکال لیں۔ اور بوتلیں کپڑوں ، شاپروں اور پولیس موبائلز میں چھپا کر گھروں کی راہ لی۔