اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کیس کی سماعت میں کچھ دیر باقی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں کچھ دیر باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ جس کی سربراہی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کر رہے ہیں آج ایک روز کے وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ کریگا ۔ پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر فریقین نے پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کی آج باقاعدہ طور پر آٹھویں سماعت ہونے جا رہی ہے ۔ گزشہ روز سپریم کورٹ نے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، وزیر اعظم نوازشریف ،انکے بچوں کے وکلاءاور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے دلائل سننے کے بعد سماعت ایک روز ( بدھ ) تک کیلئے ملتوی کر دی تھی ۔ عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سے تین سوال اٹھائے تھے کہ بتایا جائے بچوں نے کمپنیاں کیسی بنائیں ، مریم ، حسن اور حسین نواز کے زیر کفالت ہونے کی وضاحت کی جائے اور عدالت کو بتایا جائے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعداپنی تقریروں میں سچ بولا یا نہیں ؟ آج سپریم کورٹ میں وزیرا عظم کے وکیل سلمان بٹ ان سوالوں کے جوابات پیش کریں گے ۔