اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہر سیالکوٹ میں واقع تاریخی حیثیت کے حامل رامتلائی تالاب کے حوالے سے خصوصی رپورٹ

سیالکوٹ(سید انجم نقوی کی خصوصی رپورٹ) شہر سیالکوٹ میں واقع رامتلائی میں تاریخی حیثیت کا حامل رامتلائی تالاب جو پاکستان بننے سے پہلے ہندئوں کے لئے مقدس مقام رکھتا تھا اور ہر نامور لیڈر یہاں لوگوں سے خطاب کرنا اعزاز سمجھتا تھا۔سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہنے والا یہ تالاب چھوٹے سے پارک میں تبدیل ہو گیا ہے ۔وہ وقت تھا کہ جب جلسوں میں تعداد کی جگہ تقریر کرنے والے کی اہمیت ہوتی تھی برصغیر میں الگ وطن کی تحریک چلی تو ہندوستان کے پہلے وزیراعظم نہرو نے اپنے دورے کے دوران جلسہ عام سے خطاب کیا۔شورش کاشمیری،عنائیت اللہ مشرقی،عطااللہ شاہ بخاری کی مشہور تقریریں جو رام تلائی میں کی گئی آج تک پرانے اور عمر رسیدہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے1968میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تو سب سے پہلے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور رامتلائی (تالاب) میں پہلا تاریخی جلسہ کیا اس جلسے کی کامیابی پیپلز پارٹی کے لئے ایسی اوپنگ لے کر آئی کہ پورے ملک میں چرچے ہونے لگے۔نواب زادہ نصر اللہ،عبدالستار خان نیازی،مولانہ مودودی بھی اس جگہ تقریر کر چکے ہیں پھر رامتلائی(تالاب)پر ایسا دور بھی آیا کہ یہاں دنگل ہونے لگے اور ملک کا کوئی ایسا نامور پہلوان ایسا نہ تھا جس نے رامتلائی میں آکر کشتی نہ لری ہو۔ضیاالحق کا دور حکومت رامتلائی میں سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا اور پیپلز پارٹی نے اس دور میں بھٹو خاندان نے یہاں جلسے کئے جبکہ جہانگیر بدر،ٹکا خان جیسے لیڈروں نے تقاریر کی۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاریخی تالاب ایک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا اور یہاں میلے لگنے لگے جو بعد میں بچوں کی تفریح گاہ بن گیا ۔پھر وقت نے کروٹ بدلی اور علاقہ کے لوگوں نے یہاں کچرا پھینکا شروع کردیااور اہل بدبو اور تعفن زدہ ماحول میں رہنے لگے۔تاریخی اہمیت کے حامل اس تالاب کے قریب گورنمنٹ قومی ہائی سکول واقع ہے جبکہ شہر کے وسط میں واقع اس تالاب میں جہاں ملک پاکستان کی نامور شخصیات جلسے اور خطاب کر چکے ہیں وہاں جیسے ہی برسات کا موسم شروع ہوتے ہی یہ رامتلائی تالاب والدین اور لواحقین کیلئے اپنے بچوں کی فکر کا باعث بن جاتا کیونکہ بارش کی صورت میں تالاب میں پانی جمع ہو کر ایک جوہڑ کی شکل اختیار کر لیتا اور محلے اور گردو نواح مین رہنے والے نوجوان یہاں نہاتے اور سوئمنگ کرتے اکثر نوجوان یہاں ڈوب جانے سے زندگی کی بازی ہار جاتے یہ مسئلہ علاقہ اور انتظامیہ کے لئے وبال جان بنا گیا اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے اس کاسیورج سسٹم ٹھیک کیا گیا اور یہاں بچوں کے لئے جھولے لگادیئے گئے اور یہ تالاب بچوں کی تفریح گاہ سے بدل کر صرف ایک تالاب رہ گیا مگر جب بھی مورخ تاریخ رقم کرے گا رامتلائی (تالاب) کے ذکر کے بغیر کہانی ادھوری رہے گی۔
IMG_5916

IMG_5917